گندم اور آٹا مزید مہنگا, بری خبر آ گئی

لاہور میں گندم کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں محض چند روز میں فی من قیمت 100 سے 150 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس وقت شہر میں گندم کی قیمت 5 ہزار روپے فی من کی سطح تک پہنچ چکی ہے، جس نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ لاہور کے مختلف علاقوں، بشمول باغبانپورہ، میں گندم کی قلت کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ سپلائی میں اس کمی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں گندم کے نرخ مزید بڑھ سکتے ہیں، جس سے آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

گندم مہنگی ہونے کا براہِ راست اثر آٹے کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے اور شہر کی چکیوں پر آٹا 140 روپے سے لے کر 170 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close