خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی، اور اس دوران عوامی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ اوباڑو میں ایک واقعے کے دوران شرپسند عناصر نے تالاب میں زہر ڈال دیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں مچھلیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






