پنجاب میں زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
پنجاب میں زمین کا انتقال صرف رجسٹرڈ دستاویزات پر ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعات 13(2)، 16(2)، 17 اور 42-A کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وراثت کے کیسز کے سوا ہر قسم کے انتقال کے لیے رجسٹرڈ دستاویز لازمی قرار دیے گئے ہیں جبکہ خرید و فروخت، رہن، تبادلہ اور ہبہ صرف رجسٹرڈ نسٹرومنٹ پر ہی قابلِ قبول ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






