کم پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئےنوکریوں کا اعلان, کہاں اور کیسے اپلائی کریں ؟ جانئے

خیبرپختونخوا میں سکولوں کے لیے 2,800 چوکیداروں کی بھرتی کا اعلان

خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع میں سکولوں کے لیے 2,800 چوکیداروں کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق، یہ تقرریاں اشتہار، مقابلے اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

اضلاع کے لحاظ سے مختص کردہ آسامیوں میں مانسہرہ کے لیے 377، بنوں کے لیے 263، مردان کے لیے 256، پشاور کے لیے 162، لکی مروت کے لیے 160 اور ایبٹ آباد کے لیے 154 آسامیاں شامل ہیں۔ یہ اقدام صوبے میں سکولوں کی حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق، بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا اور اہل امیدواروں کو اس میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ یہ بھرتیاں صوبے میں بے روزگاری کے مسئلے کو کم کرنے اور سکولوں میں معیاری سہولیات فراہم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close