کراچی: کمشنر کراچی نے چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 143 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ سرکاری قیمتوں کے برعکس چینی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے تاکہ عوام کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






