خبردار!!! خطرناک وبا پھیلنے کا خطرہ

کشمور کے گاؤں اربیلو بنگوار میں خسرہ کے سبب ایک کم عمر بچی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ علاقے کے دیگر بچے بھی اس وبا کا شکار ہیں۔ رانی بنگوار نامی بچی کی وفات کے بعد مقامی لوگ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جا سکے اور مزید اموات سے بچا جا سکے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر خسرہ وبا پر فوری قابو نہ پایا گیا تو علاقے میں بچوں کی زندگیوں کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close