طالبعلم ہو جائیں تیار ، سالانہ بورڈ امتحانات کب ہونگے ؟ تاریخ سامنے آگئی

پنجاب میں آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات مارچ میں ہوں گے۔

چار سال بعد دوبارہ بورڈ امتحانات بحال کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ یہ امتحانات 5 مارچ سے شروع ہوں گے۔

پنجاب ایکسامی نیشن کنٹرول اینڈ ٹیسٹنگ اتھارٹی (پیکٹا) نے سالانہ بورڈ امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا ہے اور امتحانات کی تیاری کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں امتحانات ایک ہی پیٹرن پر منعقد کیے جائیں گے، جبکہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے فوکل پرسنز کی نامزدگی بھی منگوائی جا چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close