جیکب آباد اور شکارپور کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق ہمائیوں کے قریب ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ٹریک متاثر ہوا اور تمام ٹرینیں روک دی گئی ہیں۔
اطلاعات ملتے ہی مقامی پولیس، انتظامیہ، ریلوے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






