مری اور کوٹلی ستیاں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق مری کی ضلعی انتظامیہ نے موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے شروع ہو کر 7 مارچ تک جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مری اور کوٹلی ستیاں کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز 8 مارچ بروز اتوار ہونے کی وجہ سے 9 مارچ بروز پیر کو دوبارہ کھلیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






