کراچی: سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروث اعجاز قادری کے گھر پر چھاپہ مار کر بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران خان نے بتایا کہ ناظم آباد ایک نمبر پر واقع قادری ہاؤس پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جواد اور ملا شاہزیب کے نام سے ہوئی، جو بدنام زمانہ بھتہ خور صمد کاٹھیاواڑی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ چھاپے کے دوران پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے سرغنہ صمد کاٹھیاواڑی اور وصی اللہ لاکھو کے نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے۔
دوسری جانب پاکستان سنی تحریک کے ترجمان نے قادری ہاؤس پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں چادر و چار دیواری کی حرمت پامال کی گئی اور طاقت کے استعمال سے حق سچ کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ثروت اعجاز قادری سمیت 20 سے زائد ذمہ دار کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور قادری ہاؤس کے کیمروں کو بھی توڑا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






