پاکستانی ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

خیرپور: سندھ کے شہر خیرپور میں مقامی ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے سر پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ عمیر عباسی نے اپنی کپڑوں کی دکان میں خودکشی کی۔ اس سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی، جس میں بلیک میلنگ اور دباؤ کے حوالے سے اپنے حالات بیان کیے۔

ویڈیو میں عمیر عباسی نے بتایا کہ دوستوں کی جانب سے بلیک میلنگ اور مسلسل تنگ کرنے کے باعث وہ انتہائی مجبوری کے عالم میں یہ قدم اٹھا رہا ہے اور بلیک میل کرنے والوں کے نام بھی اس ویڈیو میں بتائے گئے ہیں۔

خیرپور پولیس نے ٹک ٹاکر کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close