سندھ حکومت نے بے روزگاری کم کرنے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے اور اب صوبے کے سرکاری محکموں میں نئی ملازمتیں دی جائیں گی۔ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق دس سال بعد دوبارہ سرکاری نوکریوں کے دروازے کھلیں گے۔ آخری بار بھرتیاں قائم علی شاہ کے دور میں 2008 سے 2011 کے درمیان ہوئی تھیں۔
سندھ میں 2011 کے بعد سرکاری ملازمتوں پر پابندی لگائی گئی تھی، لیکن اب ایک سے چار گریڈ تک کے ملازمین کی بھرتیاں تمام محکموں اور اداروں میں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ محکمہ اسکول ایجوکیشن، کالج ایجوکیشن، صحت، آبپاشی میں خالی اسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی۔ زراعت، قیمت و رسد، ٹرانسپورٹ، محنت و افرادی قوت میں بھی نئی بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اسی طرح انفارمیشن، سائنس و ٹیکنالوجی، بہبود آبادی، جامعات و بورڈ، اقلیتی امور، کھیل و نوجوانان امور اور مویشی و ماہی گیری کے محکموں میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔
تمام محکمے براہِ راست بھرتیاں کریں گے اور کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھرتیوں کا اختیار دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






