سرکاری اسکولوں میں اے آئی اور روبوٹکس کی تعلیم کا فیصلہ کر لیا گیا

پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹکس کی تعلیم دینے کے لیے جدید لیبز قائم کرنا شروع کر دی ہیں۔

لاہور کے سرکاری اسکولوں میں اب طلبہ صرف نصابی کتابیں نہیں پڑھ رہے بلکہ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کی عملی تربیت بھی حاصل کر رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہونے کے بعد پورے صوبے میں ایسی لیبز قائم کی جائیں گی۔ اسٹیم لیب کی ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کو ایسے ہنر سکھائے جا رہے ہیں جو مستقبل میں معیشت کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close