راکٹ سے حملہ، افسوسناک خبر آگئی

پنجگور: دہشت گردوں کے ایک گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک شہری کے دو بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں نے ایک گھر پر راکٹوں سے حملہ کیا، جس کے باعث ایک شہری کے دو بچے زخمی ہوئے۔

زخمی بچوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close