انا للہ وانا الیہ راجعون ، دہشتگردوں کے حملے میں اہم شخصیت چل بسیں

بنوں میں دہشتگرد حملے میں شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ اور تین دیگر افراد شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منگل کو میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کے بعد زخمی پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک دیگر شخص جاں بحق ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ بعد میں تصدیق ہوئی کہ شہید ہونے والوں میں شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ بھی شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے تصدیق کی کہ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار حاصل کیا اور حملے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close