میٹرو بس کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا ، کتنا نقصان ؟جانئے

لاہور میں آزادی چوک کے قریب میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ میٹرو بس حکام کے مطابق بس ٹریک کی ایک جانب لگی باؤنڈری وال اور جنگلے سے ٹکرا گئی۔ حکام نے بتایا کہ بس میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد آزادی چوک سیکشن میں میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک سروس معطل کر دی گئی ہے۔

لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔

لاہور میں ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والا اب نہیں بچے گا اور اس سلسلے میں ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close