ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ! نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری ، مگر کیسے ؟؟؟ جانئے

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے نوجوان انجینئرز کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت تربیت کے دوران ہر انجینئر کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

حکومت بلوچستان اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت فارغ التحصیل انجینئرز کو چھ ماہ کی منظم پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 300 انجینئرز کی بیچ یکم جنوری 2026 سے تربیت حاصل کرے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کو جدید مہارتوں سے لیس انجینئرز کی اشد ضرورت ہے جو ترقیاتی منصوبوں کو مضبوط اور مؤثر بنا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت نوجوان انجینئرز کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے بھرپور ادارہ جاتی معاونت فراہم کرے گی اور میرٹ و شفافیت کی بنیاد پر بہترین تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت انجینئرنگ کے شعبے کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوان عالمی سطح پر مسابقت کے قابل ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close