کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ تین دن تک تیز ہواؤں اور درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ کے مطابق کراچی میں رات گئے سرد ہواؤں کے چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
ملک کے شمالی علاقوں میں بھی سردی کی لہر جاری ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، دیر اور چترال میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ میں آج درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بعض علاقوں میں رات کے وقت سردی کے اثرات محسوس ہوں گے۔
ماہرین شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ سردی سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کریں اور صبح کے وقت محدود دھند کی وجہ سے سڑکوں پر محتاط رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






