سندھ حکومت نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن نے اس سلسلے میں تمام محکموں کے سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈویژنل کمشنرز، چیئرمین ترقی و منصوبہ بندی، بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین اور دیگر متعلقہ حکام کو خطوط ارسال کرتے ہوئے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
یہ اقدام سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں فوتگی کوٹہ پر ملازمت بحال کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے فوتگی کوٹہ کا نظام ختم کر دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






