عوام کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ، اپلائی کا آسان طریقہ کیا ؟؟ جانئے

پنجاب حکومت نے “اپنی زمین اپنا گھر” ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 3 مرلہ رہائشی پلاٹس کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران اس پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا۔ پروگرام کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی میں پنجاب کے 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 2 ہزار مستحق افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹ الاٹ ہوئے ہیں۔

الاٹمنٹ کی تفصیلات کے مطابق جہلم میں 730، قصور میں 388، فیصل آباد میں 257، لودھراں میں 219، اوکاڑہ میں 130، لیہ میں 55، بھکر میں 52، ساہیوال میں 33 اور سرگودھا میں 25 افراد پلاٹ کے حقدار بنے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 3 مرلہ پلاٹ حاصل کرنے والوں کو گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال میں صرف 14 ہزار روپے ماہانہ قسط کی صورت میں ہوگی۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بتایا کہ پروگرام کی شفافیت کے لیے نادرا فیلڈ اسٹاف کے ذریعے اسکروٹنی، تصدیق اور ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی منظوری کا فول پروف سسٹم اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرائی جبکہ پہلے مرحلے میں 18 ہزار 308 درخواست دہندگان کو قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار دیا گیا۔

یہ پروگرام عوام کو مکمل ڈیجیٹل نظام کے ذریعے آسان اور سستی رہائش فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close