سرکاری اسکولز بند، کب اور کہاں؟؟؟اہم خبر آ گئی

چارسدہ میں دھند کی صورت حال کے پیش نظر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک چلائیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد کیا گیا ہے، جب دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں دو بچوں کی جاں بحق ہونے اور 21 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ یہ اقدام بچوں کی جان و مال کے تحفظ کے عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک رہیں گی، جبکہ تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔ اس دوران نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close