لاہور شہر میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، برائلر مرغی کا گوشت 15 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔
سرکاری نرخوں کے مطابق گوشت کی قیمت فی کلو 490 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ زندہ برائلر فارم ریٹ 310 روپے، تھوک 324 روپے اور پرچون 338 روپے فی کلو ہے۔ انڈے کی قیمت فارمی 344 روپے درجن تک پہنچ گئی ہے اور پیٹی کی قیمت 10 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






