لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کام کرنے والے اساتذہ کے معاوضوں کی ادائیگی کے لیے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ سات ماہ گزرنے کے باوجود امتحانات کی نگرانی پر مامور ہزاروں اساتذہ کو معاوضہ نہیں ملا تھا، اب بورڈ نے سپروائزری سٹاف کو ادائیگیوں کا عمل تیز کر دیا ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق اب تک 6,500 سپروائزری سٹاف کے اکاؤنٹس میں ادائیگیاں کر دی گئی ہیں، جبکہ جن اساتذہ کو ادائیگیاں نہیں ہوئیں، ان کے بینک اکاؤنٹ کی معلومات درکار ہیں۔ بورڈ حکام نے کہا ہے کہ سپروائزری سٹاف اپنے بینک اکاؤنٹس جلد از جلد ادارے میں جمع کروائیں تاکہ باقی اساتذہ کو بھی ادائیگیاں جلد کی جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






