سی این جی سٹیشن پر زوردار دھماکہ

حیدرآباد بائی پاس کے قریب ایک سی این جی اسٹیشن پر فلنگ کے دوران گاڑی کا سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ حادثے کے وقت وین میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے سی این جی اسٹیشن کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ٹیم کی فائر وہیکل موقع پر موجود ہے جبکہ ریکوری وہیکل کی مدد سے متاثرہ گاڑی کو سائیڈ پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close