پنجاب کے شہر ڈسکہ کے نواحی گاؤں بیگ چک میں باراتیوں نے ایک شادی کے موقع پر ڈالروں اور نوٹوں کی بارش کی۔
واقعے کے مطابق، بیرون ملک مقیم شاہد بھٹی کی شادی پر ان کے بھائیوں اور دوستوں نے بارات کو یادگار بنانے کے لیے دل کھول کر نوٹ لٹائے اور ڈالر ہوا میں اڑائے۔ نوٹوں کے درخت سے شہریوں نے ڈالر اُڑائے، جسے لوٹنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔
دلہن والوں نے بھی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دولہے کو سلامی میں لاکھوں روپے نقد اور بھاری چیک دیے۔ دولہا نے بھاری بھرکم سونے کا ہار بھی پہن رکھا تھا۔
علاقے کے مکینوں کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے بعد ایسی شاہانہ بارات دیکھی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






