خاتون کی مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ

چوہنگ میں ایک نوجوان خاتون کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ خودکشی سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کی شفاف تفتیش کرے۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے واضح کیا کہ تفتیش کے دوران ذہنی دباؤ، گھریلو رنجش یا کسی بھی مشکوک عنصر کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close