ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب

الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے لیے فوج طلب کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ کر سول آرمی فورسز کی تعیناتی کی درخواست کی، جبکہ ہری پور میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط بھجوا دیا گیا۔

خط میں پریزائیڈنگ افسران اور انتخابی مواد کی نقل و حرکت کے دوران خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی شامل ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ پرامن انتخاب میں کسی بھی قسم کی مداخلت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

این اے 18 ہری پور میں ضمنی الیکشن 23 نومبر کو شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close