موبائل فون ، انٹرنیٹ ڈیٹا سروس دو روز معطل رہے گی، کب تک اور کہاں ؟ جانئے

کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں دو دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ سروس 18 نومبر تک بند رہے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close