لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ میں مسلسل اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 2023 والا فارمولا دوبارہ نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت مارکیٹیں اب پیر سے ہفتہ رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق سموگ اور آلودگی کے تدارک کے لیے ستمبر 2023 کے نوٹی فکیشن پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔ اتوار کے روز مارکیٹیں دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔
ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے بند ہوں گے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ان کے اوقات بڑھا کر رات 12 بجے تک رکھے گئے ہیں۔ ہوم ڈیلیوری سروس رات 2 بجے تک جاری رہ سکے گی۔
میڈیکل اسٹورز، تندور، دودھ کی دکانیں، ہسپتال، لیبارٹریاں، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپس کو ان پابندیوں سے استثنا حاصل ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تمام دکانداروں کے لیے نئے اوقات کار کی پابندی لازمی ہے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق پہلے سے موجود نوٹی فکیشن کے باعث نئے نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






