کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ بلاک 12، منور چورنگی کے قریب پیش آیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چار گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔
آگ کے باعث کئی جھگیاں مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بعد ازاں آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری رہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گلشن اقبال کے علاقے شانتی نگر میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔ شہر میں اس طرح کے واقعات وقفے وقفے سے پیش آ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






