محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اسپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ضلعی ایجوکیشن افسران اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو احکامات ارسال کر دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں اب ہفتہ کے روز کلاسز نہیں ہوں گی۔ اس سے قبل ان اداروں میں ہفتے کے دن بھی تدریسی سرگرمیاں جاری رہتی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






