تعلیمی اداروں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان

پنجاب حکومت نے سردیوں کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے جو سولہ اکتوبر دو ہزار پچیس سے نافذ ہو چکے ہیں اور اکتیس مارچ دو ہزار چھبیس تک مؤثر رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح آٹھ بج کر پینتالیس منٹ سے دوپہر دو بج کر پینتالیس منٹ تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز بارہ بج کر تیس منٹ تک کلاسز ہوں گی۔ لڑکیوں کے اسکول پیر سے جمعرات تک صبح آٹھ بج کر تیس منٹ سے دو بج کر تیس منٹ تک اور جمعہ کو بارہ بج کر پندرہ منٹ تک جاری رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close