پنجاب کابینہ میں 2 نئے وزرا شامل

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نئی کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ سے ان کے عہدوں کا حلف لے لیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد، ڈپٹی اسپیکر، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر اعلیٰ کی ایڈوائزر انوشہ رحمان اور دیگر کابینہ ارکان نے شرکت کی۔ تقریب میں سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، جبکہ چیف سیکرٹری نے حلف کا تقرر نامہ پڑھ کر سنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close