سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو داخل

کراچی: سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکرآغا سراج درانی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں **آئی سی یو میں داخل** کروا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اپنی رہائشگاہ پر ان کا **بلڈ پریشر اچانک ہائی** ہو گیا، جس پر انہیں فوری طور پر کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کی حالت میں بہتری آ رہی ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ **انہیں جلد گھر منتقل کیے جانے کا امکان** ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close