خواتین، بزرگوں، طالبعلموں اور معذوروں کے لیے بڑی خوشخبری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین، بزرگوں، معذور افراد اور طالب علموں کے لیے الیکٹرک بسوں میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کر دیا۔
وزیرآباد میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی بسوں میں وائی فائی اور چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ میانوالی میں بس سروس کا آغاز ہو چکا ہے اور گوجرانوالہ میٹرو کا منصوبہ جلد شروع ہوگا۔ سیلاب سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک سو کے قریب اموات ہو چکی ہیں، مگر پنجاب حکومت نے پچیس لاکھ افراد اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ مریم نواز نے بحالی کے مکمل اقدامات جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close