انا للہ و انا الیہ راجعون ، خوفناک حادثہ

نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پرخوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 3 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

  • نوشہرو فیروز کے نمائندے منورحسین کے مطابق حادثہ سدھوجا کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے کار کو ٹکر ماردی

واقعے کے بعد 4 افراد نے موقع پر جان دے دی جبکہ 3 افراد اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت غلام محمد جانوری اور علی احمد جانوری کے نام سے ہوئی ہے۔

نوشہرو فیروز پولیس کے مطابق جاں بحق 3 خواتین اور 2 بچوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close