بلوچستان حکومت نے 6 ستمبر کو یومِ دفاع اور 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس روز سرکاری ادارے بند رہیں گے اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس سے پہلے سندھ حکومت بھی 5 اور 6 ستمبر کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے، جن کے دوران سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں