بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اکتیس اگست سے چودہ ستمبر تک مزید پندرہ دن کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے۔
جس کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مرد حضرات کے لیے منہ ڈھانپنے یا نقاب پہننے پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ گاڑیوں پر کالے شیشوں کی ممانعت پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ان تمام اقدامات کا مقصد عوامی تحفظ اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں