انا للہ وانا الیہ راجعون ،اہم مذہبی شخصیت اورسیاستدان انتقال کر گئے

جید عالم دین اور جمعیت علما اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ انتقال کر گئے۔

وہ چند روز قبل اپنے ہی بیٹے کی گھر میں فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے میں ان کا ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئی تھیں۔ مفتی کفایت اللہ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سرجری کے بعد ان کی حالت کچھ بہتر ہوئی تھی، تاہم وہ پشاور کے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
مفتی کفایت اللہ جمعیت علما اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر اور سچے، بے باک سیاستدان کے طور پر جانے جاتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close