7 ستمبر تک چھٹیاں،اہم خبر

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

یونیورسٹی انتظامیہ نے تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا، چھٹیاں اب 7 ستمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔ فیصلہ ڈیینز کمیٹی کی سفارش اور 18 اگست کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ تمام ہاسٹلز بھی اسی تاریخ کو کھلیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت پہلے ہی اسکولوں اور کالجوں کے مرحلہ وار کھلنے کا اعلان کر چکی ہے، جہاں گریڈ 9 سے A- لیول تک کلاسز 18 اگست سے شروع ہو چکی ہیں، جبکہ گریڈ 1 سے 8 کے طلبہ 1 ستمبر سے اسکول آئیں گے۔

Caption

 

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close