پاور ڈیویژن فیصل آباد نے ڈسکوز میں بھرتیاں فوری بند کرتے ہوئے نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی۔
وزارت توانائی نے ڈسکوز میں نئی بھرتیوں کے حوالہ سے ہدایات جاری کردی جس میں جنکو ملازمین کو ڈسکوز میں خالی آسامیوں پر ایڈجسٹ کرنے کا حکم دیا،تمام ڈسکوز کو خالی آسامیوں کی تازہ رپورٹ وزارت کو ارسال کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی صرف آؤٹ سورسنگ سے ہوگی جبکہ براہِ راست ڈسکوز میں بھرتیاں مکمل طور پر روک دی گئیں۔
وزارت توانائی نےڈسکوز کو 27 اگست تک آؤٹ سورسنگ پلان جمع کرانے کا حکم بھی دیا اور احکامات کی خلاف ورزی پر وزارت پانی و بجلی نے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں