خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ایک لاکھ چون ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ ان علاقوں میں ہیضہ، ڈینگی، ملیریا، سانس اور جلد کی بیماریوں کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خاص طور پر بونیر، دیر لوئر، سوات اور دیگر اضلاع میں ہیضہ اور ملیریا کے کئی مریض سامنے آئے ہیں۔
نزلہ، زکام اور سانس کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ سانپ اور کتوں کے کاٹنے کے بھی تیس سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں اور موبائل اسپتال متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، اور ویکسینز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرین میں نفسیاتی مسائل میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے لیے ماہرین نفسیات کی ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں