حافظ آباد میں فاروق اعظم روڈ پر غیر معیاری فاسٹ فوڈ کھانے سے 10 افراد کی حالت بگڑ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کرتے ہوئے شوارما پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ غیر معیاری گوشت، آئل، مایونیز، فرائز اور سلاد تلف کر دیے گئے۔ ترجمان کے مطابق فوڈ پوائنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات تھے اور اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ درج نہیں تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں