خراب موسم اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر آج جمعرات کے روز سندھ بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی ہدایات پر کیا گیا ہے، جس کا اطلاق تمام اسکولز اور کالجز پر ہوگا۔
مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور موسم کی صورتحال کے مطابق مزید فیصلے بعد میں کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں