پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک تین سو پینسٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو اکیاسی زخمی ہو چکے ہیں،
جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ سات سو بیاسی گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے تین سو انچاس مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا جہاں دو سو پچیس افراد جان سے گئے۔ یہ حادثات سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام اور صوابی جیسے اضلاع میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سترہ سے انیس اگست تک مزید شدید بارشوں کا امکان ہے اور موجودہ سلسلہ اکیس اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی کام تیز کرنے اور متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن ایک ہزار سات سو پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں