خیبرپختونخوا میں کریش ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس جائے حادثہ کے قریب سے مل گیا ہے۔
حکام کے مطابق، بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر پایا گیا، جسے پولیس نے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
بلیک باکس کے ڈیٹا سے حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد ملے گی، اور اس میں موجود معلومات کی مدد سے پائلٹس کی آخری لمحات کی گفتگو، ممکنہ فنی خرابی، اور ہنگامی سائرن کی تفصیلات بھی معلوم کی جا سکیں گی۔
یاد رہے کہ یہ ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں