پولیس موبائل کے قریب خوفناک دھماکا

پشاور: پشاور کے علاقے ناصر باغ روڈ پر جمعے کے روز پولیس موبائل کے قریب ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے (IED) میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس وین معمول کے گشت پر تھی۔ واقعہ ریگی ماڈل ٹاؤن کے قریب پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ دھماکے سے پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اہلکار محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیے ہیں۔

 خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار بشیراللہ اور ان کے بھائی شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، واقعہ وندہ کریم خان کے علاقے میں پیزو تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ شہید اہلکار چھٹی پر تھے اور رات کے وقت ہوٹل سے پیدل گھر جا رہے تھے جب دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی۔

حکام نے علاقے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close