بنوں کے علاقے ہوید میں دہشتگردوں کی موجودگی کے پیشِ نظر سیکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا ہے، جس کے باعث علاقے میں تاحکم ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق آپریشن میں بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور صبح 5 بجے کے بعد شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی پی او نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ شخص کو اپنے قریب نہ آنے دیں اور دہشتگردوں کو پناہ یا مدد فراہم کرنے سے گریز کریں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جہاں بھی فورسز پر فائرنگ ہوگی، وہ عمارت مسمار کر دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں