اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت تمام اسٹالز سے باجے ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر فیلڈ میں جا کر سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی علاقے سے باجے برآمد ہوئے تو اس کے ذمہ دار متعلقہ افسر ہوں گے۔ ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں یومِ آزادی تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی تاکہ شہر میں امن و امان اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں