دھماکا، 2 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا کے رستم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close